نیویارک :امریکی کمپنی نے دنیا کی حیرت انگیز خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کار تیار کر لی جس کی پہلی جھلک بھی جاری کر دی گئی ہے ۔
کمپنی حکام کے مطابق اس گاڑی کو 'اِنَر -اسپیس 'کا نام دیا گیا ہے ، یہ گاڑی مکمل طور پر خودکار طریقے سے بجلی پر چلتی ہے۔
گاڑی میں کوئی اسٹیئرنگ یا پیڈلز موجود نہیں ہیں۔ اس میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
گاڑی کی سیٹ پر سونے والوں کے لیے کمپارٹمنٹ اور کمبل بھی موجود ہیں۔کمپنی کا کہنا یہ گاڑی ابھی ایک کانسیپٹ ماڈل ہے۔