کابل :امارات اسلامی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے کہاکہ افغانستان اس وقت بڑے انسانی المیے سے گزر رہا ہے، عالمی برادری کسی سیاسی تعصب کے بغیر افغان عوام کی مدد کرے۔
سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ اس وقت کئی جگہوں پر لوگوں کے پاس خوراک، رہنے کی جگہ، گرم کپڑے اور پیسے نہیں ہیں۔دنیا کو بغیر کسی سیاسی تعصب کے افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے اور انسانی ہمدردی کا فرض پورا کرنا چاہیے۔
ملا برادر کا مزید کہنا تھا موسم کی صورت حال خراب ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،طالبان ملک بھر میں بین الاقوامی امداد کو تقسیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔