جہانگیرترین کے جہاز کی اُڑان پر ردعمل سامنے آگیا

Jahngir Tareen, PTI, PTI,

لاہور :پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے جہانگیر ترین کے جہاز کے رُخ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ   یہ بات درست ہے کہ جہاز تو جہاز ہوتا ہے، وہ کسی  بھی طرف اُڑ سکتا ہے، نواز شریف صرف جہانگیر ترین کے جہاز  کی اڑان پر تکیہ نہ کریں، ایسے ٹوٹکوں سے کچھ نہیں ہو گا، نواز شریف  کو خود بھی کچھ محنت کرنا ہو گی۔


ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا  اپوزیشن کی ڈیل اور ڈھیل کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں، اسی لئے دو روز سے حزب اختلاف میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ وہ لانگ مارچ کے بجائے سندھ کی ترقی کا مارچ کریں،ترقی مارچ کا رخ سندھ کی جانب ہوناچاہیے۔،پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے لاہور میں  آئی ہے۔

حسان خاور نے پیش گوئی کہ  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا واحد مقصد اقتدار ہے، اس لئے یہ جماعتیں کبھی ایک نہیں ہو سکتیں ،انہوں نے کہا پیپلزپارٹی پہلے استعفوں سے بھاگ گئی اب لانگ مارچ سے بھی کچھ نہیں ملے گا ۔پیپلزپارٹی کی بیڈگورننس نے سندھ عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دیں ہیں ۔