سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی

07:14 PM, 7 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 50 روپے کی کمی ہوئی ہے اور قیمت قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 791 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں