برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی آرمی چیف سے ملاقات

04:43 PM, 7 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی جی ایچ کیو آمد ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ افغانستان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر  تبادلہ  خیال  کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا علاقائی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے ۔ انسانی المیہ جنم لینے سے بچانے کے لئے افغانستان کی مدد ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انسانی المیہ جنم لینے سے بچانے کے لئے افغانستان کی مدد ضروری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ معزز مہمان نے علاقائی امن اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ 

مزیدخبریں