لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائںٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ آسٹریلیا پہلے اور اس وقت سری لنکا کی ٹیم دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی رینکنگ کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا کے پوائنٹس یکساں ہیں اور وہ ٹیبل میں ٹاپ 2 پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔
The #WTC23 standings after South Africa's historic win over India 👀 pic.twitter.com/4OFegawy7F
— ICC (@ICC) January 6, 2022
بھارتی ٹیم جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کے باجود اپنی چوتھی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے تاہم اس میچ کی تاریخی فتح نے جنوبی افریقی ٹیم کو پانچویں پوزیشن دلا دی ہے۔