مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی طلاق ہو گئی

09:55 AM, 7 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنجیدہ شیخ اور اداکار عامر علی  نے شادی کے 9 سال بعد راہیں جدا کر لیں۔ 


 بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنجیدہ شیخ نے اداکار عامر علی  سے  2012 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، تاہم اب دونوں کی طلاق ہو گئی ہے۔اس حوالے سے بھارتی شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ  دونوں کے درمیان  9 ماہ پہلے ہی طلاق ہو گئی تھی، تاہم عدالتی کارروائی میں وقت درکار ہوتا ہے جس کے بعد اب سنجیدہ شیخ اور اداکارہ عامر علی میں باضابطہ  طلاق ہوگئی ہے، عدالتی احکاما ت کے مطابق بیٹی کو  ماں کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار جوڑی کے ہاں شادی کے سات سال بعد محض دو برس قبل ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم اب دونوں نے 9 سال کے ازدواجی سفر کو ختم کر دیا ہے۔

مزیدخبریں