پیرس : ماحولیاتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کو 2030 تک ہر سال گرمی کے شدید تجربے کا سامنا ہوگا۔
جرنل کمیونیکیشنز ارتھ اینڈ انوائرمنٹ کے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دنیا کے زیادہ تر ملک میں 2030 تک ہر گزرتے سال کے ساتھ گرمی میں اضافے ہوگا۔
محقیقین کو دنیا کے 165 ممالک کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ 92 فیصد ممالک میں سالانہ بنیاد پر شدید درجہ حرارت بڑھے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار الیگزینڈر نوئیلز جوکہ تحقیق کے شریک مصنف ہیں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خطرناک ہے کہ ہم شدید گرم موسم کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہر سال اس گرم موسم میں اضافہ ہوتا رہے گا۔