پیرس : خوراک کی عالمی قیمتیں پچھلے سال کے مقابلے میں اوسطاً 28 فیصد اضافہ کے ساتھ 2021 میں 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کا فوڈ پرائس انڈیکس جو عام طور پر تجارت کی جانے والی اشیائے خورونوش کی بین الاقوامی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلیوں کو ٹریک کرتا ہے، دسمبر میں قدرے کم ہوا۔ تاہم 133.7 پوائنٹس پر یہ فروری 2011 میں قائم کردہ 137.6 پوائنٹس کے ریکارڈ کے قریب رہا۔
ایف اے او کے سینئر ماہر اقتصادیات عبدالرضا عباسیان نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ عام طور پر زیادہ قیمتوں سے پیداوار میں اضافے کی امید کی جاتی ہے ۔ ان پٹس کی بلند قیمت، کورونا اور پہلے سے زیادہ غیر یقینی موسمی حالات کی وجہ سے 2022 میں بھی مہنگائی کم نہیں ہوگی۔