لاہور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، وزیر اعلیٰ پنجاب کا جلد از جلد نکاسی آب کا حکم 

لاہور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، وزیر اعلیٰ پنجاب کا جلد از جلد نکاسی آب کا حکم 

لاہور: لاہور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعلی ٰ پنب نے جلد از جلد نکاسی آب کا حکم  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  اور گردونواح  میں شدید  بارش کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ  نکاسی آب کیلئےانتظامیہ اور  واسا حکام ہمہ وقت تیار رہیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ، واسا حکام نکاسی آب کم سے کم وقت میں یقینی بنائیں،  نشیبی علاقوں سے نکاسی آب  کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں جس کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائیں۔وزیر اعلیٰ نےبارش میں ٹریفک کی روانی  کیلئے بھی مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج مزید بادل برسنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ بارش کےبعدپنجاب کے کئی شہروں میں دھندچھاگئی،موٹروے کئی مقامات پر بند  ہے ۔موٹروےایم ٹولاہورسےشیخوپورہ ،ایم تھری فیض پورسےسمندری  تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے سمیت غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مصنف کے بارے میں