لاہور: مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کی نئی تصا ویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور گلوکارہ کو پہناوے کے انتخاب پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئے نئی تصاویر شئیر کیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو گلوکارہ کے لباس کا انتخاب ایک آنکھ نہ بھایا اور پھر آئمہ بیگ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
آئمہ بیگ اپنی ان تصاویر میں سرمئی رنگ کا اسٹریپ لیس ڈریس پہنے ہوئے ہیں جس کیساتھ گلوکارہ نے لکھا کہ وہ خا ص طور پر اپنی بہترین دوست کیلئے تیار ہوئی ہیں ، تاہم صارفین کو ان کا انداز کچھ خاص پسند نہ آیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کے لباس کو بولڈ اور نامناسب قرار دیا ہے ۔