پولیس نے کپل شرما کو گاڑیوں کے فراڈ کیس میں طلب کر لیا

08:53 PM, 7 Jan, 2021

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو ممبئی پولیس نے فراڈ کیس میں طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے گاڑیوں کے فراڈ کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا تھا۔ بھارتی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ کپل شرما نے دلپ چھبریا ڈیزائن کمپنی کو وینیٹی وین کیلئے آرڈر دیا تھا جو کہ کمپنی مقرر وقت میں تیار نہیں کر سکی جس پر معروف کامیڈین کپل شرما نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کپل شرما کی جانب سے بھی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا جبکہ دوسری جانب ممبئی پولیس نے کمپنی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اس کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ دوران تفتیش کمپنی کو گاڑیوں کا آرڈر دینے میں کپل شرما بھی شامل تھے جنہیں بیان دینے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ 

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ میں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد کپل شرما نے کہا ہم نے اس کمپنی کو 2017 میں وینیٹی وین کا آرڈر دیا اور ان کے خلاف پہلے مقدمہ درج کروایا ہوا تھا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ یہ کمپنی گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث ہے اور اس حوالے سے مجھے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں