پاکستان کا مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا کیخلاف قراردادوں پر سعودی حمایت پر اظہار تشکر

پاکستان کا مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا کیخلاف قراردادوں پر سعودی حمایت پر اظہار تشکر
کیپشن: پاکستان کا مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا کیخلاف قراردادوں پر سعودی حمایت پر اظہار تشکر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اور اسلام فوبیا کے خلاف قراردادوں پر سعودی عرب کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر شاہ  محمود قریشی نے کہا کہ وہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی پاکستان آمد کے منتظر رہیں گے جبکہ انہوں نے قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے سعودی قیادت کے کردار کو سراہا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو عالمی وبا کے باوجود جی سی سی سمٹ کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد دی۔