مریم نواز، بلاول نے مچھ سانحہ کے لواحقین سے مل کر سیاست کی ہے، لیاقت شاہوانی

06:00 PM, 7 Jan, 2021

ترجمان بلوچستان حکومت نے  کہا ہے کہ حکومت سانحہ مچھ کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ سانحہ کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے ۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مریم نواز ،بلاول بھٹو عوام کے دکھ میں شریک ہوں گے اور کوئی سیاست یا پوائنٹ سکورنگ نہیں کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ ان سیاسی رہنماؤں نے آکر صرف سیاست کی اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مچھ سانحہ میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دیں گے ۔ ہم ہزار ہ برادری کو سیکورٹی فراہم کریں گے ہم نے بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ سیاست کا پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں ہے ہم سمجھ رہے تھے کہ بلاول بھٹو مریم نواز یوسف رضا گیلانی عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں گے ۔ہماری توقع تھی کہ آج پوائنٹ سکورنگ یا سیاست نہیں کریں گے  لیکن آج سیاست ہوئی نرم جملوں اور دبے لہجے میں سیاست کی گئی ۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ دھرنے کے منتظمین سے اپیل کی جانی چاہئے تھی کہ میتوں کی تدفین کی جائے لیکن میں نے یہ جملہ کہیں نہیں سنا ۔ میں نے جو سنا وہ صرف اشتعال انگیزی تھی۔ مریم نواز نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کے دور میں دہشتگردی میں کمی ہوئی لیکن اگر موازنہ کیا جائے تو موجودہ دور کے مقابلے میں ن لیگ کے دورمیں کئی دہشتگردانہ کارروائیاں ہوئی ہیں ۔ 

میں آج سیاست یا پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتا جب سے یہ سانحہ ہوا میں نے تمام شوز میں تمام چینلز پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ مریم نوا ز، بلاول بھٹو یا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے روئیے میں سنجیدگی نظر نہیں آئی ۔ ہم مظاہرین سے گذارش کررہے ہیں کہ میتوں کی تدفین کی جائے  مرنے والوں میں سات لوگ افغانستان سے تعلق رکھتے  ہیں افغان حکومت نے ہم سے میتیں مانگی ہیں ۔ہماری لواحقین سے گذراش ہے کہ انہوں نے پاکستان میں ہی رہنا ہے ہم نے ان کی خدمت کرنی ہے ۔ میری ہزار برادری سے درخواست ہے کہ وہ میتوں کو دفن کردیں ۔ 

مزیدخبریں