لاہور : واٹس ایپ نے ایپلیکشن کے استعمال کے لیے شرائط اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے ایپ کے اندر نوٹیفکیشنز بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔
واٹس ایپ کے نئے ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کا نفاذ 8 فروری 2021 سے ہوگا اور صارفین کو انہیں لازمی قبول کرنا ہوگا، ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے۔
نئی اپ ڈیٹ میں صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گا اور کاروباری ادارے فیس بک کی سروسز کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وقتاََ فوقتاََ واٹس ایپ کی جانب سے کئی تبدیلیاں کی جاتی رہتی ہیں ، اس میں بزنس اکاؤنٹ کانفرنس کال ، ویڈیو کانفرنس میں جدت کے ساتھ کئی اہم ترین تبدیلیاں کی جاچکی ہیں ۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے کئی موبائل فونز میں میسجنگ سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کی زد میں کئی اہم ترین موبائل فونز آئے تھے ۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہناہے کہ وہ مستقبل میں بھی کئی اہم ترین تبدیلیاں کرتے رہیں گے وہ اپنے صارفین کو نئی سہولیات فراہم کرتے رہیں گے ۔