محکمہ موسمیات نے دھند اور سرد موسم کی پیش گوئی کردی 

12:11 PM, 7 Jan, 2021

اسلام آباد:آج  بالائی خیبر پختو نخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا، محکمہ موسمیات نے مزید  پیشگوئی کی ہے کہ فیصل آباد میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر  رہے گی۔ 

دھند کے باعث صبح کے وقت  موٹر وے بند کر دی گئی تھی ، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں  6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث لہہ منفی   11 ،گوپس  اور قلات منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے۔ استور ،کالام، کوئٹہ منفی 9 ، بگروٹ منفی 8، اسکردو،پاراچنارمنفی7،ہنزہ اورمالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں