واشنگٹن ، امریکا میں کرفیو لگا دیا گیا

01:14 AM, 7 Jan, 2021

واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں نے الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کردیا ۔ ڈونلڈٹرمپ کے سینکٹروں حامی کیپٹل ہل میں داخل ہوگئے ۔ میئر واشنگٹن نے صورتحال کے پیش نظر کرفیو لگانے کا حکم دے دیا جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میئر نے فوج طلب کرلی ہے ۔ 

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں کو روکنے کی پولیس نے کوشش کی لیکن پولیس بپھرے ہوئے عوام کو روکنے میں ناکام ہوگئی ۔ میئر واشنگٹن نے اضافی فورس طلب کرلی ۔ 

احتجاجی مظاہرین کو صبح چھ بجے سے پہلے کیپٹل ہل سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ۔ انتظامیہ نے کیپٹل ہل میں گیس ماسک پہنچا دیئے ۔ 

مزیدخبریں