اسلام آباد: امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب سے روک دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے جواد ظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوٹیریس کو ٹیلی فون پر آگاہ کر دیا ہے۔
While U.S. displays utter contempt for UN Charter & its catastrophic adventurism encourages extremism and terror, tomorrow we'll host Tehran Dialogue Forum & discuss ways of achieving regional security, incl Hormuz Peace Endeavor #HOPE.
— Javad Zarif (@JZarif) January 6, 2020
Follow #TDF2020 at https://t.co/yMzyH0RCT6
جواد ظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دینا چاہتے تھے۔ جواد ظریف نے کہا ہے کہ یو این آنے سے روکنے کا امریکی اقدام 1947 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے عالمی کشیدگی میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کا آغاز ہماری دنیا میں ہنگامہ خیزی سے ہوا ہے اور ہم ایک خطرناک دور میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگوں سے اجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ میرا سادہ اور واضح پیغام ہے کہ کشیدگی ختم کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔