سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

09:34 PM, 7 Jan, 2019

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی جلد پاکستان آئیں گے ۔ان کے دورے میں پاکستان میں 15 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جلد دورہ پاکستان متوقع ہے ۔ آئندہ چند ہفتوں میں  وہ بھی پاکستان آئیں گے ۔ ان کے دورے کی تایخیں طے کی جا رہی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہدکےدورےمیں پاکستان میں15ارب ڈالرتک سرمایہ کاری کااعلان متوقع ہے ۔سعودی ولی عہدکےدورےمیں موخر ادائیگی پرخام تیل کی فراہمی پر پیشرفت متوقع ہے ۔سعودی ولی عہددورےمیں سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشت پردستخط  بھی کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گوادرمیں پیٹروکیمیکل کمپلیکس تعمیرکریگا۔دورہ پاکستان کے موقع پر آئل ریفائنری بھی حصہ ہوگی۔

مزیدخبریں