قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل پر آسیب کا سایہ

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل پر آسیب کا سایہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل

لاہور:(قادر خواجہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو کوئی انجری نہیں بلکہ ان پر آسیب کا سایہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کوئی انجری نہیں ہے بلکہ مجھ پر آسیب کا سایہ ہے ۔

حارث سہیل کا موقف ہے انجری کا شکار نہیں بلکہ مجھ پر کسی نے جادو کروایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حارث سہیل کہتے ہیں کہ جادو کے باعث میرے دائیں گھنٹہ میں درد بڑھ رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ایک روز پہلے حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ٹیم منیجمنٹ نے انجری کے باعث حارث سہیل کو پاکستان واپس بھجوا دیا تھا تاہم وطن واپس آ کر انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کووئی انجری نہیں بلکہ مجھ پر آسیب کا سایہ ہے جس کی وجہ سے میرے گھٹنے میں تکلیف بڑھ جاتی ہے ۔

خیال رہے کہ حارث سہیل نے 2015 ورلڈکپ میں بھی آسیب کے باعث نیوزی لینڈ میں ہوٹل کا کمرہ تبدیل کروایا تھا۔