فلم ٹھگز آف پاکستان میں مراد علی شاہ کااہم رول ہے:فواد چودھری

03:46 PM, 7 Jan, 2019

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ عدالتی حکم پر بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکال رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کے استعفیٰ کے مطالبے پر قائم ہیں جبکہ فلم ٹھگز آف پاکستان میں مراد علی شاہ کااہم رول ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پوری قوم کرپٹ عناصر کے خلاف متحد ہے،وزیراعظم کا سیاسی مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ مکمل ہوگا،جے آئی ٹی نے نہایت محنت سے کام کیا جبکہ اومنی گروپ کے اصل مالک آصف زرداری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم پر بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکال رہے ہیں،ای سی ایل میں نام کردار کی وجہ سے ڈالے یا نکالے جاتے ہیں،ای سی ایل میں نام عہدوں کی وجہ سے نہیں کرداروں کی وجہ سے ڈالے گئے،مراد اعلی شاہ کا نام جے آئی ٹی میں آنا ان کے لئے شرمندگی کا باعث ہے جبکہ لیڈر شپ کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کئے گئے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کہناکہ تحریک انصاف کی حکومت نے مقدمات شروع کیے غلط ہے،جعلی بینک اکاؤنٹس میں مرادعلی شاہ پرسنگین الزامات سامنے آئے،شفاف احتساب کےلیے مرادعلی شاہ کااستعفیٰ ضروری ہے، وزیراعلیٰ کانام گھناؤنی کرپشن کی وجہ سےای سی ایل میں ڈالاگیاتھا جبکہ عدالت کافیصلہ سرآنکھوں پرہے۔

فواد چودھری نے کہا کہا اومنی گروپ کے مالک ومختارآصف علی زرداری ہیں،بلاول بھٹواورمرادعلی شاہ کانام نکال دیاجائےگا،فلم ٹھگ آف پاکستان میں وقفہ چل رہاہے لیکن فلم آگے بڑھ رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان کے کردارکوپاکستان میں سب جانتے ہیں ،یو اے ای سے تعلقات بہت اہم ہیں،یو اے ای کے ولی عہدکادوسرادورہ سرکاری تھا، جبکہ پہلا دورہ نجی تھا اوریہ دورہ2مرحلوں پرمشتمل تھا۔یو اے ای کی طرف سے 3 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں