شہری نے وزیراعظم پورٹل پر ”ٹک ٹاک “ کو بند کرنے کے حوالے سے شکایت کر دی

03:39 PM, 7 Jan, 2019

لاہور : پاکستان میں کچھ عرصہ سے ’ ٹک ٹاک “ نامی ایپ نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے ، جس میں صارفین مختلف گانوں اور ڈائیلاگز پر ڈبنگ کرتے نظرآتے ہیں ۔
ٹک ٹاک پر جہاں بہت سارے لوگوں کے لیے تفریح کا سامان ہے وہیں کچھ لوگ اس ایپ سے تنگ بھی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے ایک شہری نے" ٹک ٹاک" کو بند کرنے کے حوالے سے وزیراعظم پورٹل پر شکایت کر دی ہے ۔ شہری نے شکایت میں کہا کہ tik tok نامی سافٹ وئیر ہمارے معاشرے کو خراب کر رہاہے اس لیے اسے بند کیا جائے ۔
شہری کا کہناتھاکہ پاکستانی شہری ٹک ٹاک پر بہت زیادہ وقت ضیاع کر رہے ہیں ۔جب کہ کچھ لوگوں نے اسے تفریح کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔ شہری کی شکایت کے بعد پاکستان سیزن پورٹل نے شکایت پی ٹی اے کو ارساں کر دی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ٹک ٹاک بند ہ ہو گی یا نہیں ؟؟ تاہم شہری نے شکایت تو درج کروا دی اور وہ بھی وزیراعظم پورٹل پر ۔

واضح رہے پاکستان میں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر "ٹک ٹاک " بند کرنے کے حوالے سے  بھی خبریں گردش کررہی ہیں ، تاہم اس کو بند کرنے کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی بیان یا پریس ریلیز سامنے نہیں آئی ۔

مزیدخبریں