ڈھا کہ:قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رآنڈر شاہد خان آفریدی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000رنز اور300وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
38سالہ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے سلہٹ سکسرز کےخلاف یہ سنگ میل عبور کیا۔ شاہد آفرید ی اب تک 283ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.78کی اوسط سے4021رنز سکور کرچکے ہیں ‘جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں .
مایہ ناز آل رآنڈراب تک 22.14کی اوسط سے308وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔شاہد آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔