متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ کام کر گیا

01:33 PM, 7 Jan, 2019

اسلام آباد: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔،100انڈکس 810پوائینٹس کے اضافے کے ساتھ 38ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان گزشتہ روز مختصر دورے پر پاکستان آئے تھے ، دورے میں اہم ترین معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
اس مختصر دورے کا اثر پاکستانی سٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا ہے ۔ کیونکہ سٹاک مارکیٹ آج بہتر انداز میں 100انڈکس کی سطح پر تھا ،۔ تاہم آدھے گھنٹے بعد مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہو گئی ، اور اچانک سٹاک مارکیٹ 38443پر پہنچ گئی ۔
سٹاک مارکیٹ میں کافی دنوں بعد اتنی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں مثبت بڑھاﺅ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے دورے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے جو کہ خوش آئندبات ہے ۔

سٹاک ایکسچینج میں مثبت تبدیلی سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثر ہو گا اور پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کی طرف سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔جس سے ملک میں مہنگائی کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزیدخبریں