سعودی عرب کے علاقے الافلاج میں ٹڈی دل کا حملہ ، شہری خوشی سے جھوم اٹھے

سعودی عرب کے علاقے الافلاج میں ٹڈی دل کا حملہ ، شہری خوشی سے جھوم اٹھے
کیپشن: فوٹو بشکریہ یوٹیوب ویڈیو سکرین گریب ۔۔۔

جدہ : سعودی عرب کے اہم ترین علاقے الافلاج کمشنری میں ٹڈی دل نے زرعی زمینوں پر حملہ کردیا ۔ جس سے فصل کو تو نقصان پہنچا تاہم شہریوں کی چاندی ہو گئی ۔

سینکڑوں سعودی شہریوں نے ٹڈی دل کے حملے سے پریشان ہونے کی بجانے انہیں پکڑنا شروع کر دیا اور ساتھ گھروں میں نئی ڈش بناکر کھائی گئی ۔
سعودی شہری نے اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کو ہزاروں سعودی شہریوں نے پسند کیا ۔
واضح رہے ٹڈی دل کا شکار کرنے کے لیے رات کا وقت بڑا ہی مناسب ہے ۔ کیونکہ سردی کے باعث ان کے پروں میں اتنی طاقت نہیں رہتی کہ وہ شکاری سے بچ سکیں ۔


تاہم ذرائع کا کہناہے کہ ٹڈی دل نے فصلوں کو کم نقصان پہنچایا ہے تاہم الافلاج کمشنری کے شہریوں کی اچھی بھلی دعوت ہو گئی ۔
ویڈیو دیکھیں ۔۔۔