لاہور: چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب کی لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور کی صاحبزادی سے منگنی ہو گئی ۔
منگنی کی تقریب لاہور کے ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں اعلٰی عدلیہ کے جج صاحبان اور دونوں خاندانوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ تقریب انتہائی گھریلو نوعیت کی تھی۔
واضح رہے کہ جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ 'ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا اور اگر وہاں جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا'۔