آفریدی کا بلا چل گیا،بی پی ایل میں اپنی ٹیم کو فتح دلادی

11:48 AM, 7 Jan, 2019

ڈھاکہ :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دار بیٹنگ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ابھی بھی کتنے فٹ ہیں اور کرکٹ سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تصویر بشکریہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگیا ہے اور سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت کومیلا وکٹورینز کو سلہٹ سکسرز پر فتح دلادی۔بی پی ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے میچ میں کومیلا وکٹوینز نے سلہٹ سکسرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کافیصلہ کیا۔

سلہٹ سکسرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے ،نکولس پوران نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کومیلا کی جانب سے محمد شاہد،مہدی حسن اور سیف الدین نے 2,2 اور شاہد خان آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تصویر بشکریہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ


128 رنز ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم 15 اوورز کے اختتام پر 83 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی اور اس کا میچ جیتنا دشوار نظر آرہا تھا.

تصویر بشکریہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

تاہم بوم بوم آفریدی نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے صرف 25 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں