سعود ی جوازات حکام نے 23 لاکھ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا

11:11 AM, 7 Jan, 2019

جدہ : سعودی عرب میں جوازات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2376215غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ۔
سیکیورٹی اداروں نے غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت تفتیشی مہم انجام دیتے ہوئے اب تک 1846252اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے ۔
364636گرفتار ہونے والوں میں کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی اداروں نے تقریباََ 165327افراد کو مملکت میں غیر قانونی طور پر دراندازی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے ۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کو 27ربیع الثانی تک گرفتارکیاگیا اور یہ روپرٹ جاری کی گئی ۔غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں میں 51فی صد یمنی ، 46ایتھوپین بکہ 3فی صد کا تعلق دوسرے ممالک سے تھا ۔غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے والے 9622 شہری بھی گرفتار ہوئے ۔

مزیدخبریں