دره آدم خيل: صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک کوئلے کی کان سے 14 کان کنوں کو اغوا کر لیا گیا جن میں سے 2 کان کن تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کان کنوں کو درہ آدم خیل میں واقع حافظ الرحمان کوئلہ کان سے اغوا کیا گیا۔ بچ نکلنے والے کان کنوں نے حکام کو بتایا کہ اغوا کار ان کے ساتھیوں کو درہ آدم خیل اور خیبر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔ مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو کان کنوں کی بازیابی اور اغواکاروں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔