دیامرزا سجنے دت کی بیوی کا کردار نبھانے پر خوش

08:11 PM, 7 Jan, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ و پروڈیوسر دیا مرزا نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیا مرزا نے کہا ہے کہ وہ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم اور اپنے کام کے لئے بہت خوش اور پرجوش ہیں تاہم اس حقیقت سے متعلق سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہتیں کہ بطور اداکار ان کا کیریئر نئی سمت میں جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور اداکار اور ایک پروڈیوسر مجھے امید ہے کہ میں آگے بڑھتے ہوئے اس میں حصہ لے سکتی ہوں اور اسی لئے بہتر انتخاب ،سیکھنے اور آگے بڑھنے پر میری تمام توجہ مرکوز ہے۔ فلم میں اداکارہ دیامرزا سنجے دت کی بیوی منیاتا دت کا کردار ادا کر یں گی۔

مزیدخبریں