لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، دشمن اوراغیارللکاررہے ہیں۔ ٹرمپ کی بدنصیبی ہے انہوں نے ایسابیان دیا۔
لاہور میں علماکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دشمن ہمیں للکاررہاہے اورہم انتشارکاشکارہیں،امریکی صدرنے ہمارے خلاف نفرت انگیزجملے استعمال کئے،ٹرمپ کی بدنصیبی ہے انہوں نے ایسابیان دیا۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہناتھا کہ امریکی صدر کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پاکستانی قوم نے دہشتگردی کےخلاف بے پناہ قربانیاں دیں،ہمیں 33 ارب ڈالر امداد کے طعنے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ حضور کی زندگی ہمارے مشعل را ہ ہے اورختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی مسلمان ہو ہی نہیں سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قرآن وسنت پرعمل اوراسکاپیغام پھیلاناہم سب کااجتماعی فریضہ ہے،اسلام ہمیں ظلم کرنے سے منع کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کی فلاح کیلئے علماومشائخ کا کردار اہم ہے ،اپنے مسالک پر قائم رہتے ہوئے دوسروں کو نشانہ نہ بنائیں۔