ممبئی: بالی ووڈ کی متنازعہ فلم ”پدماوتی“ چند تبدیلیوں کیساتھ 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے تنازعات کے جال میں پھنسی بالی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھنے کا حکم جاری کیا تھا ساتھ ہی فلم کو یو اے سرٹیفیکٹ سے کلیئر بھی قرار دیا۔اور اب یہ فلم ’پدماوت‘ کے نام سے 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی تاہم ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اب بھی فلم کی ریلیز کے معاملے پر دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فلم کو کئی تبدیلیوں کے ساتھ ریلیز کی مشروط اجازت تو مل گئی لیکن ہندو انتہا پسند تنظیموں نے فلم کی نمائش کی اجازت کا فیصلہ کسی بھی صورت نہ ماننے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ 25 جنوری کو اکشے کمار کی فلم ’پیڈ مین‘ اور انوشکا شرما کی فلم ’پری‘ بھی ریلیز ہورہی ہے، سدرھارتھ ملہوترا کی فلم ’ایاری‘ کو بھی 25 جنوری کو ریلیز ہونا تھا تاہم فلم ساز نے ریلیز کی تاریخ آگے بڑھاتے ہوئے 9 فروری کو فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے۔