وہ آسان ترین قدرتی مشروب جو جگر کے زہریلے مادے فوری طور پر نکال دے گا

10:52 PM, 7 Jan, 2017

نیویارک: ہمارے کھانے پینے کی عادات اور ورزش سے دوری کی وجہ سے جسم میں زہریلے مادے اکٹھے ہوتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ سے جگر بری طرح متاثرہوتا ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا مشروب بتاتے ہیں جس کا استعمال کرکے آپ کے جگر سے زہریلے مادے نکل جائیں گے۔

اجزاء
ایک اورنج
ایک لیموں
قدرتی شہد
تھوڑا سا تازہ پودینہ
ایک لیٹر صاف پانی

بنانے کا طریقہ: پانی کو کسی برتن میں ڈال کر ابالنے تک گرم کریں،اب ان میں پودینے کے پتے ڈالیں اور پانچ منٹ تک ابلنے دیں۔ اس کے بعد برتن کوآگ سے اتار لیں اور ایک طرف رکھ کر ٹھنڈا کریں۔اب اس میں لیموں اور مالٹے کا رس مکس کریںاور آخر میں شہد ملاکر میٹھا کرلیں۔ اب یہ مشروب چاہے تو ٹھنڈا پی لیں یا گرم گرم نوش کریں۔ اس کی وجہ سے جگر کے زہریلے مادے نکل جائیں گے۔

مزیدخبریں