مشعل اوباما وائٹ ہاؤس میں اپنی آخری تقریر کے دوران جذباتی ہو گئیں

وائٹ ہاؤس میں قونصلر آف دی ائیر کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں مشعل اوباما نے اپنی آخری تقریر کی

مشعل اوباما وائٹ ہاؤس میں اپنی آخری تقریر کے دوران جذباتی ہو گئیں

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس میں قونصلر آف دی ائیر کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں مشعل اوباما نے اپنی آخری تقریر کی۔ اس دوران امریکی خاتون اول جذباتی ہو گئیں۔ اپنی تقریر میں کہا میں آپ سب کی بہت شکر گزار ہوں۔ آپ کے جذبے کی، آپ کی لگن کی اور اس تمام محنت کی جو ہم نے اپنی نئی نسل کے لیے کی اور میں سوچتی ہوں کہ بطور خاتون اول کے اختتام کا اس سے بہتر طریقہ کوئی نہیں کہ میں آپ سب کے ساتھ یہاں ہوں۔

سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور شکریہ ہر چیز کے لیے جو آپ نے امریکا اور بچوں کے لیے کیا۔ خاتون اول بننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے اور مجھے امید ہے میں آپ کے لیے قابل فخر رہی۔ واضح رہے صدر باراک اوباما کا دور اقتدار بیس جنوری کو اختتام پزیر ہو گا اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے امریکی صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔