کلین سوئپ نے پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں5ویں نمبر پر پہنچا دیا

09:37 PM, 7 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی : آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سوئپ نے پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچادیا جبکہ پاکستان آئی سی سی کے ایک لاکھ ڈالر سے بھی محروم ہوگیا۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ، آسٹریلیا سے کلین سوئپ نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں مزید نیچے گرادیا جبکہ مصباح الیون ٹاپ فور سے باہر ہوگئے، پاکستان کی اب کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان آئی سی سی کی یکم اپریل کٹ آف ڈیٹ تک ملنے والے ایک لاکھ ڈالر سے بھی محروم ہوگیا، آسٹریلیا میں رسوائی تو ملی اور پیسہ بھی ہاتھ سے نکل گیا۔

خیال رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ پانچویں بار گرین کیپس کو سیریز میں وائٹ واش کیا، اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کو 1972اور1999جب کہ 2002اور 2004میں وائٹ واش کیا تھا۔

سڈنی ٹیسٹ میں شکست آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کی یہ مسلسل بارہویں ہار ہے ۔اس سے قبل قومی ٹیم کینگرون کی سرزمین پر مسلسل 11ٹیسٹ میچوں میں ناکامی سے دوچار رہی.

مزیدخبریں