ممبئی : ودیا بالن کی آنے والی فلم بیگم جان کے سیٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی ہے اور یقین کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم کی پہلی جھلک ہے۔توجہ کا مرکز تصویر میں گوہر خان اور ایک اور اداکارہ موجود ہیں۔
بیگم جان سری جیت مکھرجی کی بنگالی فلم راج کاہنی کا ہندی ورژن ہے۔ ویشیش فلمز اور پلے انٹر ٹینمنٹ کی مشترکہ فلم، بیگم جاں، مکھرجی کی بطور ہدایت کار پہلی ہندی فلم ہے۔ فلم میں ودیا بالن کے علاوہ نصیر الدین شاہ، اشیش ودیارتی، راجیش شرما، رجت کپور اور الا ارون موجود ہیں۔