لاطینی امریکہ میں52 ملین سال پرانے پھل کی باقیات دریافت

06:31 PM, 7 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: سائنس دانوں نے لاطینی امریکا کے علاقے پاتا گونیا میں 52 ملین سال پرانے پھلوں کی باقیات دریافت کی ہیں۔ پنسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ارجنٹائن اور چلی کے درمیان واقع متعلقہ علاقے میںگراونڈچیری کی باقیات ایک کوئلے کے ٹکڑے میں دریافت کیں جس کا تعلق ٹماٹروں، آلو اور مرچوں سے ملتا ہے۔

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اس نئی دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری روز مرہ کی سبزیوں اور پھلوں کی نسل دس ملین سال مزید پرانی ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق کے نگراں پروفیسر ڈاکٹر پیٹر ولف کا کہنا ہے کہ یہ باقیات اب تک دریافت کی جانے والی قدیم ترین باقیات ہیں۔

اس تحقیق کے بارے میں مقالہ سائنس نامی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں