غذا میں میگنیشیئم بڑھائیں، ذیابیطس اورامراضِ قلب دوربھگائیں

بیجنگ: میگنیشیئم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ غذا میں اس کا استعمال ذیابیطس اورامراضِ قلب سے بچاتا ہے۔

06:23 PM, 7 Jan, 2017

بیجنگ: میگنیشیئم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ غذا میں اس کا استعمال ذیابیطس اورامراضِ قلب سے بچاتا ہے۔

پچھلے دنوں کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگرغذا میں میگنیشیئم سے بھرپورکھانوں مثلاً ہرے پتوں والی سبزیوں، مچھلی، پھلیوں اور اناج سے منہ موڑا جائے تو اس اہم دھات کی کمی سانس کے امرض، ذیابیطس، امراضِ قلب اور الزائیمر کی وجہ بن سکتی ہے۔

چین کی زینگ زو یونیورسٹی میں غذائیت کے ماہر ڈاکٹر ژویژیان فینگ نے 1999 سے اب تک ہونے والے 40 مطالعوں اور سروے کا بغور جائزہ لیا ہے جس میں 9 ممالک کے دس لاکھ افراد میں میگنیشیئم اور مہلک امراض کے تعلق پر غور کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں