عمران خان ڈیرہ غازیخان میں 15 جنوری کو تاریخی جلسہ کریں گے

06:01 PM, 7 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ڈیرہ غازی خان: پندرہ جنوری کو  چیئرمین عمران خان ڈیرہ غازی خان میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے، چیئرمین عمران خان کے دورہ ڈیرہ غازی خان پر ان کے پرجوش استقبال اور جلسہ عام کو تاریخی بنانے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

حلقہ این اے172سخی سرور چوٹی ،چوٹی زیرین ٹرائبل ایریا سے ہزاروں افراد جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ آئینگے۔پارٹی کارکن وراہنما تمام اختلاف بھلا کر جلسہ کو کامیاب کرانے کیلئے عوام سے قریبی رابطہ بڑھائیں۔پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے172کے ورکر زاجلاس منعقدہ بلاک نمبربارہ میں پارٹی کی مرکزی کور کمیٹی ممبر محترمہ زرتاج گل میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان پی ٹی آئی صدر اخوند ہمایوں رضا صدر یوتھ ونگ محمود بھٹی ،سردار صفدر خان لُنڈ کا خطاب بار صدر اُمیدوار سردار نسیم خان کھوسہ نے بھی خطاب کیا۔اظہار خیال کرنے والوں میں امجد سانگھی ،ممتازخان احمدانی ،نعیم خان بغلانی ،تصور عباس برمانی ،حذیفہ ہاشمی ،ڈاکٹر فداحسین جہانگیر بھٹی ،یوسی چیئرمین ملک خالد آرائیں ،زاہد مصطفی کھوسہ ،آئی ایس ایف کے نوید بھٹہ، کامران لغاری ،محمد ندیم ناہڑ ،غلام عرف باشو،زاہد امین دیگر شامل تھے۔

محترمہ زرتاج گل ،اخوند ہمایوں رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان کا دورہ ڈیرہ غازی خان تاریخی ہوگا پندرہ جنوری کو پاسپور ٹ آفس سے ملحقہ زکریا کرکٹ گراؤنڈمیں منعقدہ جلسہ میں عوام کا سمند ر ہوگا۔پارٹی کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھ کر پرجوش استقبال اور تاریخی جلسہ عام میں عوام کی شرکت یقینی بنائیں پارٹی چیئرمین تخت جاتی امرا ء سے نجات کیلئے پسماندہ جنوبی پنجاب کے عوام کو لائحہ عمل دینگے اجلاس میں عمران خان کی سکیورٹی اور خصوصاً جلسہ میں شرکت کرنے والی خواتین کی سکیورٹی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیاگیا۔

مزیدخبریں