مظفرآباد: تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 10جنوری کو دارلحکومت میں جبری لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،چیف سیکرٹری کی جانب سے ایک سال قبل تاجر برداری سے کئے وعدوں کی پاسدداری نہ ہونے کے خلاف 10 جنوری کو سنٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز سیکرٹری اطلاعات تاجر جوائنٹ کمیٹی خواجہ اعجاز زرگر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار مفلوج ،واپڈا کے ظلم و جبر کے خلاف مزید خاموش نہیں رہ سکتے ،دس جنوری کے احتجاج میں چیئرمین تاجر جوائنٹ کمیٹی عبدالرزاق خان ،نثار الرحمن عباسی ،فاروق قادری ،بشارت مغل ،نوید قریشی ،اشفاق خان ترین ،تنویر قریشی ،راحیل بٹ نومی، شفیق قریشی ،ہارون شیخ دیگر عہدیدران شرکت کرینگے ۔