وزیراعظم نوازشریف کا فضل الرحمان کوفون،جلد صحت یابی کی دعا کی

03:58 PM, 7 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی دوران گفتگو مولانا فضل الرحما ن نے بتایا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں آپریشن کامیاب رہا اور اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کی اچھی صحت قوم اورہمارے لیے بہت ضروری ہے۔اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ مولاناعبد الغفور حیدری نے بھی جے یو آئی کے سربراہ کی لاہور کے اتفاق اسپتال میں عیادت کی تھی اور دونوں رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزیدخبریں