نیلم : وادی نیلم میں حالیہ بارشیں برف باری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بجلی اور ٹیلی مواصلات کا نظام بری طرح متاثر،ایس سی او نے ٹیلی مواصلات کو بجلی سے جوڑ دیا اکثر علاقوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ،محکمہ شاہرات نے مظفرآباد سے شاردہ تک شاہرائے نیلم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بحال کر دیا جبکہ کیل ، گریس ویلی، شونٹھر، جاگراں ویلی ، نگدر کار کہ، سرگن ویلی کا زمینی رابطہ تاحال بند علاقے کے مکین محصور ہوکر رہ گے، علاقہ میں ادویات اور غذائی اجناس کی قلت ۔بچوں میں نمونیا کی بیماری پھیلنے لگی۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں حالیہ بارشوں، برف باری، لینڈسلائیڈنگ سے جہاں رابطہ سڑکوں کی بندش ہوئی ہے وہیں پر بجلی اور ٹیلی مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
محکمہ شاہرات نے مظفرآباد سے شاردہ تک شاہرائے نیلم کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بحال کر دیا مہتمم شاہرات مسعود عزیز قادری نے بالائی نیلم شاردہ سے ویلی ڈوزر اور کنڈل شاہی سے ویل ڈوزر دواریاں دکھن کوٹ اور چانگن کے مقام پر گلیشئیرز اٹھانے کے لیئے پہنچا دیے اور گلیئشئرز اٹھا کر شاہرائے نیلم بحال کر دی، جبکہ سب ویلیز کے علاقوں کیل،گریس، شونٹھر ، نگدر کارکہ ویلی، دودھنیال ٹھنڈا پانی روڈ ، جاگراں روڈ سمیت دیگر سڑکیں بدستو ر بند سرگن ویلی،وادی گریس، شونٹھر اور جاگراں ویلی میں ٹیلی مواصلات بجلی، ادویات، ڈاکٹرز غائب عوام کو سخت ترین مشکلات کا سامنا اشیائے خوردو نوش پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا۔