نیب کے قوانین میں ترامیم کیلئے مشاورت کریں گے، ایازصادق

نیب کے قوانین میں ترامیم کیلئے مشاورت کریں گے، ایازصادق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ نیب کے قوانین میں ترامیم کے لئے مشاورت کریں گے، جبکہ دوہزاراٹھارہ کابجٹ جانے والی حکومت بنائی گئی یا آنے والی یہ قبل ازوقت طے کرنا ہو گا۔ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہورمیں جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایازصادق کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جوممبر چالیس دن اسمبلی نہیں آتا وہ ڈی سیٹ ہوجاتاہے، لیکن وہ نہیں چاہتے کہ عوامی نمائندوں کیخلاف قانون کواستعمال کریں، تاہم منتخب نمائندوں کواسمبلی میں آکراپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے اس پرتبصرہ نہیں کرنا چاہیئے۔

حکومت جون دو ہزار اٹھارہ میں مدت پوری کریگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایشوز پربات کرتی ہے اس کا اسمبلی میں ٹریک ریکارڈ اب تک اچھا ہے وہ حکومت کے جانے کی بات نہیں کرتی بلکہ مدت پوری کرنیکی بات کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں