شکست خوردہ ٹیم کے کپتان کے پیچھے بگ بیش لیگ والے پڑ گئے

12:54 PM, 7 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

سڈنی: بدترین شکستوں کی حامل پاکستانی ٹیم کے قائد مصباح الحق کو حاصل کرنے میں  بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے دلچسپی کا اظہار کر دیا ۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے کی خواہشمند ہے ، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ، تاہم طویل فارمیٹ میں بھی ان کا کیریئر غروب ہونے کے قریب ہے  لیکن فلک بوس چھکے لگانے کیلیے مشہور سینئر بیٹسمین کی اب بھی ڈیمانڈ ہے۔ اگر ان کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ طے پا گیا تو وہ 3 میچز کھیلیں گے۔

مزیدخبریں