خواجہ سعد رفیق کی بہاولپور آ مد سالہا سال سے بدحالی کے شکار اسپتال کی بھی سنی گئی

11:53 AM, 7 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

بہاولپور:وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بہاولپور ڈسٹرک اسپتال آمد سے قبل انتطامیہ کو تیاریوں کے حوالے سے پر لگے گئے ، انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر احاطے میں سولنگ بنوانا شروع کر دی ۔ جبکہ اسپتال کی صفائی ستھرائی کاکام بھی کیا گیا ۔جہاں گندگی اور دیگر مسائل میں گھرے عوام  گزارا کرنے پر مجبور ہے، وہیں حکومتی افسران اوروزراء کی آمد پر انتظامیہ کی پھرتیاں قابل دید ہیں ۔

جہاں گندگی اور دیگر مسائل میں گھرے عوام ، گزارا کرنے پر مجبور ہے ،وہیں حکومتی افسران اوروزراء کی آمد پر انتظامیہ کی پھرتیاں قابل دید ہیں ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بہاولپورڈسٹرک اسپتال آمد سے قبل انتظامیہ ایکشن میں آگئی ،صفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے پر خصوصی انتظامات ہونے لگے ۔ انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر احاطے میں سولنگ بنوانا شروع کر دی اور صفائی کا کام بھی فوری ہونے لگا ۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے لودھراں میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی بہاولپور اسپتال میں عیادت کی۔جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے 15،15لاکھ ،زخمیوں کیلئے 3،3لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انسانی غلطی کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں،بہت سے سوالات کے جوابات تلاش کررہے ہیں ، واقعے کی ابتدائی رپورٹ جلد مل جائے گی، 440 میٹر دور سگنل تھا، سگنل ڈاؤن تھا تو ٹرین کیوں نہیں رکی ؟؟ زیرحراست ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے، دونوں گیٹ کیپر ، دونوں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورحراست میں ہیں، تحقیقات کے لیے 48 گھنٹے دیے ہیں۔

مزیدخبریں