کشمیر ی نوجوان ہیرو شہید برہان وانی کی شہرت بلندیوں کو چھونے لگی،دنیا نے اعتراف کرلیا

11:36 AM, 7 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

انقرہ: مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک سے شہرت پانے والے شہید برہان وانی اب عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔غیر ملکی ویب سائٹ ٹی آر ٹی ورلڈ نے 20 لوگو ں کی فہرست میں شہید کمانڈر برہان وانی جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تحریک کی تصاویر اور ویڈیوز سے شہرت پائی نے جہاں بھارتی فوج کی نیندیں حرام کی تھی وہیں انہوں نے کشمیریوں میں آزادی کی ایک نئی روح پھونکی۔

فہرست میں ان 20 لوگوں کے نام شامل ہیں جنہوں نے دنیا کو تگنی کا ناچ نچایا۔21 سالہ نوجوان کشمیری ہیرو برہان وانی کو بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 ءکو شہید کردیا۔ ان کی شہادت کے بعد کشمیر میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے۔ جوکہ مسلسل 5 ماہ تک جاری رہے۔

مزیدخبریں