سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست ، آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ پاکستان کو وائٹ واش کردیا ، پاکستان کی ٹیم 244 رنز پر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران خان تھے، جو بغیر کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، اس سے قبل محمد عامر 5رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔وہاب ریاض 12رنز اور مصباح الحق صرف 38رنز بنا سکے۔شرجیل خان40 ،یونس خان اوریاسر شاہ 13،13رنزبناکر پویلین لوٹ گئے ۔اظہر علی 11،بابراعظم 9رنز بناکرہیزل ووڈ کی گیند پرآؤٹ ہوئے، اس طرح پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں 220 رنز سے شکست ہو گئی، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 72رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،یہ ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کی مسلسل 12ویں شکست ہے.
سڈنی ٹیسٹ :آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
09:19 AM, 7 Jan, 2017