پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، سیاسی احتجاجوں پر پابندی

09:22 PM, 7 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت 8 فروری کو تمام سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے ہدف بن سکتے ہیں، اور شرپسند عناصر ان سرگرمیوں کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف کارروائیاں کر سکتے ہیں

مزیدخبریں