بالی ووڈ ڈانس کوئین نورا فتیحی کی سالگرہ، دلکش لباس نے تہلکہ مچا دیا

07:33 PM, 7 Feb, 2025

بالی ووڈ ڈانس کوئین نورا فتیحی کی سالگرہ، دلکش لباس نے تہلکہ مچا دیا
بالی ووڈ ڈانس کوئین نورا فتیحی کی سالگرہ، دلکش لباس نے تہلکہ مچا دیا
بالی ووڈ ڈانس کوئین نورا فتیحی کی سالگرہ، دلکش لباس نے تہلکہ مچا دیا

میکسیکو :بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا دلکش انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ نورا فیتحی ہمیشہ اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کے سالگرہ کے شاندار روپ نے سب کو حیران کر دیا۔

اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سیاہ، چمکدار سیکوئنز سے سجا ہوا فٹ گاؤن زیب تن کیا، جو روشنی میں جھلملاتا نظر آیا۔ ان کا یہ شاندار لباس عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو نکّی مناج کے آئیکونک فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

سالگرہ کے موقع پر نورا فیتحی نے اپنے نئے گانے "Snake" پر شاندار رقص بھی کیا، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ یہ گانا صرف 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ویڈیو بن چکا ہے اور اسپاٹیفائی چارٹ میں 55 ویں پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔

نورا فیتحی کی یہ کامیابی ان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے، اور مداحوں کی جانب سے انہیں بے حد سراہا جا رہا ہے۔
 
مزیدخبریں