ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی ویڈیوز وائرل، مداحوں کا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

07:20 PM, 7 Feb, 2025

اسلام آباد: معروف اداکار امیر گیلانی اور اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات کی دلکش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں دونوں کو خوشی سے رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جوڑے نے 5 فروری کو انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے قریبی تعلقات تھے اور ان کی شادی کی خبریں پہلے ہی گردش میں تھیں۔

ماورا اور امیر کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوئیں، جن میں قریبی دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی۔ شادی میں معروف گلوکار فرحان سعید کی پرفارمنس اور اداکارہ عروہ حسین کے ڈانس کی ویڈیوز بھی خاصی وائرل ہوئیں۔

حالیہ وائرل ویڈیوز میں امیر گیلانی کو بھارتی گانے "ساجن جی گھر آئے" پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ماورا حسین ڈانس کے اختتام پر انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں دلہن ماورا حسین کو فرحان سعید کی گلوکاری پر جھومتے اور خود بھی رقص کرتے دیکھا گیا۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے شادی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن پر مداحوں اور شوبز ستاروں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
 

مزیدخبریں